Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

پاک فوج دنیا میں سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2017 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمینٹل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ کیا ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا میں سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے، فوجی افسروں اور جوانوں نے ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے...

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمینٹل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ کیا ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا میں سب سے زیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے، فوجی افسروں اور جوانوں نے ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے پی اے سی ای ایس چیمپیئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے،چیمپیئن شپ میں تئیس رجمینٹل سنٹرزکے پانچ سو بتیس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

انجینیئرسنٹرٹیم نے پانچویں آرمی پی اے سی ای ایس چیمپیئن شپ جیت لی۔ بلوچ رجمینٹل سنٹرنے چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اورسپاہی سنات اللہ کو چیمپیئن شپ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نےچیمپیئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس کوسراہا اور کہا کہ پاک فوج دنیامیں سب سےزیادہ جنگیں لڑنے والی فوج ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے انجینئرزسنٹررسالپورکا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل جاوید بخاری کوانجینئرزکورکے کرنل کمانڈنٹ کے بیجزلگانے کی تقریب میں شرکت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے گفتگو میں انجینیئرزکورکے قومی تعمیر و ترقی میں کردار کی تعریف کی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube