Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

شہید کیپٹن اسفندر یار بخاری کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اٹک : پشاور ایئر بیس حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن اسفندیار بخاری کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، اس موقع پر اٹک میں قائم اسفندریاربخاری پارک میں نئے طیارے کا افتتاح بھی کیا جائے گا، جسے شہید کیپٹن سے منسوب کیا گیا ہے۔

سماء کے مطابق بڑھ بیر پشاور ائیر بیس پر دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کیپٹن اسفندیار بخاری کی دوسری برسی آج منائی جارہی ہے، اس موقع پر مختلف کینٹس میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اسفندیار بخاری کی دوسری برسی کے موقع پر اٹک میں اسفندریار بخاری پارک میں پاک فضائیہ کی جانب سے لڑاکا طیارہ نصب کیا گیا۔ برسی کے موقع پر آج بیس کمانڈر مغیث احمد لڑاکا طیارے کا افتتاح کریں گئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کیپٹن اسفند دہشت گردوں کو مارنے کے بعد آخری دہشت گرد کی گولی کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جواں مردی کا مظاہرہ کیا اور تن تنہا ملک دشمنوں سے لڑے۔

پشاور کے بڑھ بیر ائیر بیس پر اٹھارہ ستمبر سال دو ہزار پندرہ کو دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اسفند یار بخاری کی دلیری اور بہادی نے سیکڑوں جانیں بچائیں۔

آج اس بہادر سپوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube