خیبرپختونخوا میں 5 افراد بلووہیل کا شکار

September 14, 2017

پشاور:بلیووہیل گیم خیبرپختونخوا میں بھی کم عمرافراد کیلئے خطرہ بن گئی۔ایک ماہ میں 5 نوجوان ماہر نفسیات کے پاس پہنچ گئے۔

بلیووہیل گیم نے نوجوانوں کے اعصاب کو نگلنے کے لئے خیبرپختونخواکا رخ بھی کرلیا ۔خیبرپختنوخوامیں خونی گیم کی وحشت سے ذہنی دباؤ کا شکارہوکرپانچ کم عمرافراد ماہر نفسیات کے پاس جا پہنچے۔

یہ پانچوں افراد پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں متاثرہ نوجوانوں کا تعلق مردان ، ڈیرہ اسماعیل خان اورپشاورسے ہے۔

ماہرنفسیات ڈاکٹرعمران خان کے مطابق بلیووہیل چیلنج گیم سے ایک کم سن لڑکی بھی شدیداعصابی تناؤکاشکار ہوکر خودکشی کے قریب جا پہنچی تھی لیکن ماہرنفسیات سے علاج کے بعد اس کی حالت بہتر ہوگئی۔

واضح رہے کہ بلیووہیل نامی اس گیم میں نوجوانوں کو پرخطرچیلنجزدیےجاتے ہیں جس کا آخری مرحلہ خودکشی تک جا پہنچتا ہے، اسی وجہ سے مختلف ممالک میں اسے کھیلنے والے کئی کم عمرافرادجان کی بازی ہارچکے ہیں، سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.