شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

By: Samaa Web Desk
September 14, 2017

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے۔شہباز شریف نے لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اور اپنا طبی معائنہ بھی کرایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد وطن واپس پہمچ گئے ہیں۔ شہبازشریف اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے جہاں انہوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرایا۔

ڈاکٹرز کے مطابق شہبازشریف کے تمام ٹیسٹ نارمل آئے۔ وزیراعلی نے پنجاب ہیلتھ روڈ شو میں شرکت بھی کی۔

لاہور واپسی پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب ہیلتھ روڈ شو انتہائی کامیاب رہا۔ برطانیہ میں مقیم ڈاکٹروں، سرجنز اور ہیلتھ پروفیشنلز نے صحت عامہ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس تعاون کے نتیجے میں پنجاب میں جاری ہیلتھ کیئر اصلاحاتی پروگرام کو تقویت ملے گی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.