این اے120؛جلسے اور ریلیوں پرپابندی عائد

By: Samaa Web Desk
September 14, 2017

لاہور:این اے 120کے ریٹرننگ افسر نے حلقے میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے آج ہونے والے جلسے اورریلیاں روکنے کے لیے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھجوا دیا ۔

ریٹرننگ افسرکی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی سیاسی جماعت جلسہ نہیں کرسکتی۔ اس لیے حلقے میں ہونے والا کوئی بھی جلسہ، جلوس قانون کے خلاف ہوگا۔

آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ حلقے میں کسی سیاسی جماعت کو بھی جلسے کی اجازت نہ دی جائے اور حلقے میں کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے کیا جانے والا جلسہ فوری روک کر ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے آج این اے 120 میں جلسے اور ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب 17 ستمبرکوہوگا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.