کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

By: Samaa Web Desk
September 14, 2017

لاہور: این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔

عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ کلثوم نوازنے اقامہ کے متعلق حقائق چھپائے۔ اقامہ کے معاملے پر نواز شریف نااہل ہوئے تو کلثوم نواز کو کس طرح الیکشن کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق انہوں نے ریٹرننگ افسر کے روبرو ٹھوس اعتراضات اٹھائے لیکن ان کی سماعت تک نہیں کی گئی۔لاہورہائی کورٹ کے فل بنچ نے بھی حقائق اور شواہد دیکھے بغیر درخواست مسترد کر دی۔ اس لیے عدالت فل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.