برطرف پولیس اہلکاروں کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ

September 14, 2017

کراچی:سندھ پولیس میں ایس آرپی (سندھ ریزروپولیس ) کے برطرف اہلکاروں کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ چھ سو باسٹھ اہلکاروں کوچینی باشندوں کی سیکیورٹی پرتعینات کیا جائےگا۔

سندھ ریزرو پولیس کے برطرف اہلکاروں کا احتجاج رنگ لے آیا۔ آئی جی سندھ اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے درمیان ایس آر پی کے برطرف اہلکاروں کی دوبارہ بھرتی پر اتفاق ہوگیا۔

ایس آرپی کے برطرف کیے جانے والے 662 اہلکاروں کو چینیوں کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا ۔ آئی جی سندھ کے پروپوزل پر سہیل انورسیال نے بھی حامی بھرلی ہے تاہم بھرتیوں سے قبل محکمہ قانون سے اجازت لی جائے گی ۔

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے آرمی کے دوہزار ریٹائرڈ اہلکاروں کے ساتھ 662پولیس اہلکار بھی بھرتی کیے جائیں گے ۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کے معاملے میں پہلے بھی بااختیارتھے اورآئندہ بھی رہیں گے ۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.