چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں

By: Samaa Web Desk
September 14, 2017

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قمرزمان چوہدری کی بطور چیئرمین نیب تقرری پراپنی غلطی کااعتراف کرلیا ہے۔ کہتے ہیں وزیراعظم سے ملاقات میں کوئی شکوہ نہیں کیا۔ نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

نئے چیئرمین نیب کےلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان اہم مشاورت ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بتایا کہ چیئرمین نیب کے سلسلے میں وزیراعظم سے میری ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں واضح کہا جو نام بھی دیں لیکن بندہ نیوٹرل ہو، کسی کے ساتھ سیاسی وابستگی نہ ہو۔ پاسٹ ریکارڈ اچھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ نیب حساس ادارہ ہے اور سب سے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ جو سیاست چل رہی ہے نیب کا اہم رول ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے موجودہ چیئرمین نیب کے متعلق کہا کہ پہلے دن سے چیئرمین  متنازعہ بن گیا ہے۔ اگر پہلے دن سے متنازعہ بن جاتے تو اچھا کام کرے تب بھی متنازعہ بن جاتا ہے، بہتر سے بہتر بندہ چاہیے۔

خورشید شاہ نے چیئرمین نیب کے نام پر مختلف جماعتوں سے رابطوں کے متعلق بھی بتایا اور بولے تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے رابطے کیے ہیں۔ کوشش ہے جلد از جلد حکومت کو نام بھجوائیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.