مریم نواز حریفوں پر برس پڑیں، اہم بات بھی بتادی

By: Samaa Web Desk
September 11, 2017

لاہور: مریم نواز کاکہنا ہے کہ نواز شریف نے ووٹ کی طاقت اور عوام کی حکمرانی کی جنگ شروع کی ہے، پانامہ کیس کے فیصلہ میں منصف خود مدعی بن گئے۔

لاہورکے الحمراء ہال میں مریم نواز کا حریفوں پر گرجتے ہوئے کہنا تھا کہ نااہلی کے بعد جتنی محبت نواز شریف کو ملی زندگی میں نہیں دیکھی مقدمہ پانامہ پہ چلا فیصلہ اقامہ پہ آیا، عوام کی عدالت جو فیصلہ دے گی وہ ہرکسی کو ماننا پڑے گا۔ ،

رہنماء مسلم لیگ نواز مریم نواز نے کہا کہ این اے 120 کی مہم میں احساس ہوا کہ ہر کوئی وکیل بن کر نواز شریف کا مقدمہ لڑ رہا ہے

عوام نے بتایا کہ نواز شریف کے ساتھ ذیادتی منظور نہیں۔

مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین پر بھی کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے کی خالی کرسیاں ناکامی کی داستان سنا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مہروں کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی ہوگی ، جلسے میں جس طرح کرسیاں خالی تھیں بیلٹ باکس بھی خالی نکلیں گے، مریم نواز کاکہنا تھا کہ نواز شریف کے کروڑوں ووٹرز کو نااہل کرو پھرشاید کچھ بن جائے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.