آلات موسیقی نذرآتش کرنامہنگاپڑگیا

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2017 | Last Updated: 4 years ago

پشاور:خيبرايجنسي لنڈی کوتل میں موسیقی پر پابندی پر پوليٹيکل انتظاميہ نے سخت نوٹس لياجس کے بعد علماء اور مشران نے معافی مانگ لی۔ خیبرایجنسی کے علاقے اشخيل لنڈی کوتل میںعلماء نے موسیقی پر پابندی عائد کرتے ہوئےآلاتِ موسیقی نذرآتش کر دیئے۔ علماء نے خلاف ورزی کرنے والوں کو علاقہ بدراور ان کے گھر مسمار کرنے...

پشاور:خيبرايجنسي لنڈی کوتل میں موسیقی پر پابندی پر پوليٹيکل انتظاميہ نے سخت نوٹس لياجس کے بعد علماء اور مشران نے معافی مانگ لی۔

خیبرایجنسی کے علاقے اشخيل لنڈی کوتل میںعلماء نے موسیقی پر پابندی عائد کرتے ہوئےآلاتِ موسیقی نذرآتش کر دیئے۔

علماء نے خلاف ورزی کرنے والوں کو علاقہ بدراور ان کے گھر مسمار کرنے کا حکم بھی سنا ڈالا۔

ميڈيا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیٹکل انتظامیہ نےواقعے کا نوٹس لیا۔۔ انتظاميہ نے خانقاہ بنوريہ کے جانشين مولاناالياس اور ديگر افراد کو اے پي اےعدالت طلب کرليا جہاں اُنہوں نے تحريري معافي مانگ لي۔

مولانا نے قانون ہاتھ میں لینے پر ندامت کا اظہار کرتےہوئے تسليم کيا کہ جرائم کے خلاف کارروائي حکومت کا کام ہے۔علما نے ضمانت دی کہ وہ اب سے عام شہری کی حییثت میں رہیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube