Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ایل او سی پر گولہ باری، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

SAMAA | - Posted: Aug 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 28, 2017 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد : بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی، دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا، مراسلہ بھی جے پی سنگھ کو تھمایا گیا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر گزشتہ روز بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں 3 شہری شہید ہوئے تھے، دفتر خارجہ نے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیر پر ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ بار پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا بند کیا جائے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کافی عرصے سے جاری بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں 28 شہری شہید اور 113 زخمی ہوچکے ہیں۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube