Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

مختلف شہروں میں موسلادھاربارش،علاقے زیرآب،پانی گھروں میں داخل

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2017 | Last Updated: 4 years ago

راول پنڈی/اسلام آباد/ سیالکوٹ : راول پنڈی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش نے مسائل کا انبار لگا دیا، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جب کہ واسا اہل کار پانی نکالنے میں ناکام رہے۔ سماء کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈي ميں گزشتہ رات...

راول پنڈی/اسلام آباد/ سیالکوٹ : راول پنڈی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش نے مسائل کا انبار لگا دیا، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جب کہ واسا اہل کار پانی نکالنے میں ناکام رہے۔

سماء کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈي ميں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاري ہے، جہاں بارش نے موسم خوشگوار بنایا، وہیں لوگوں کیلئے مسائل کا انبار بھی لگا دیا۔ بارش کے باعث راول پنڈی کے نالوں اور سڑکوں پرپانی جمع ہے، محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

بارش کے باعث جڑواں شہروں میں سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، فاٹا اور کشمر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جب کہ بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راول پنڈی میں ریکارڈ 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بوہڑ، موتی بازار، صادق آباد، جاوید کالونی اور آریہ محلہ میں پانی جمع ہے، جب کہ جامع مسجد روڈ، مری روڈ، مال روڈ پر بھی جگہ جگہ پانی موجود ہے۔ شدید بارش کے باعث صادق آباد کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔

گوالمنڈی، مری روڈ سمیت متعدد علاقوں میں کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فوجی جوان پہنچ گئے ہیں۔

ویسٹریج کے علاقے میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح 17 فٹ بلند ہوگئی ہے، جب کہ ویسٹ منجمنٹ کمپنی کی جانب سے انتظامات سے متعلق کیے گئے دعوؤں کا پول بھی کھل گیا۔

ترجمان واسا کے مطابق نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے، جب حالات اس کے برعکس ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی کی نوعیت جوں کی توں ہے، سڑکیں تالاب بننے سے کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئی، جس کے باعث بچوں کو اسکول تو لوگوں کو دفاتر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مکینوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

موسلا دھار بارش نے میڑو بس کا پیہہ بھی جام کردیا، موسلا دھار بارش کا پانی میٹرو بس اسٹیشن میں داخل ہوگیا۔ دوسری جانب موسلا دھار بارش نے سیالکوٹ اور لاہور میں بھی خوب رنگ جمایا۔ سیالکوٹ اور گرد ونواح میں تیز بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا، تیز بارش اور کالے بادلوں نے دن میں رات کا سماں کردیا۔

لاہور میں بھی رات گئے ہونے والی موسلا دھار بارش نے گرمی اور حبس ختم اور موسم خوشگوار بنا دیا۔ میٹ آفس کے مطابق گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ سماء

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube