Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

SAMAA | - Posted: Aug 22, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 22, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے، مختلف مکاتب فکر کے علماء، وزارت مذہبی امور کے حکام، محکمہ موسمیات کے افسران سمیت دیگر شریک ہیں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقامی دفاتر میں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، کراچی میں 7 بج کر ایک منٹ سے 7 بج کر 35 منٹ تک جبکہ جیوانی میں 7 بج کر 23 سے 7 بج کر 57 منٹ تک چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہونے کا امکان

ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر بروز جمعہ ہوسکتی ہے، دوسری صورت میں ملک بھر میں عید الاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند آج (22 اگست کو) نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube