Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ایف سی گاڑی کے قریب دھماکا،6 اہل کار شہید

SAMAA | - Posted: Aug 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 15, 2017 | Last Updated: 3 years ago

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی گاڑی کے قریب دھماکے میں چھ سیکیورٹی اہل کار شہید، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی شاہرگ سے کھوسٹ جارہی تھی ،جب یہ گاڑی کھوسٹ کے قریب کچھاڑی کے مقام پر پہنچی تو سڑک کنارے نصب بارودی مواد...

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی گاڑی کے قریب دھماکے میں چھ سیکیورٹی اہل کار شہید، جب کہ تین زخمی ہوگئے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی شاہرگ سے کھوسٹ جارہی تھی ،جب یہ گاڑی کھوسٹ کے قریب کچھاڑی کے مقام پر پہنچی تو سڑک کنارے نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

balochistan-three-fc-men-martyred-in-roadside-blast-in-awaran-6241

ایف سی کے مطابق گاڑی معمول کے گشت پر تھی، دھماکے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ دھماکے کے فوری بعد ایف سی اور لیویز اہلکاروں کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

5869fbf0df674

دھماکے کے شہداء کی شناخت یوسف عمران ،شہاب الدین ،فیاض ،عمر ، نعیم ،فضل الرحمن موقع کے ناموں سے کی گئی ہے، جب کہ زخمی ہونے والوں میں ہدایت اللہ ، سعداللہ اور ندیم شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

DHFu5HMXoAAnt0i

واضح رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پشین اسٹاپ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 8 فوجی اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید ہوئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube