Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

جشن آزادی پر آرمی چیف کی دبنگ للکار

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : آرمی چیف نے کہا ہے پاکستانیوں کیلئے دفاع وطن ہی آزادی کا اصل جشن ہے، ایل او سی پر دشمن کی غیر معمولی شر انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دینے پر جوانوں کو خراج تحسین کشمیریوں سے بھی بھر پور اظہار یکجہتی کیا ۔ سپہ سالار نے ایل او سی کے اگلے مورچوں...

راولپنڈی : آرمی چیف نے کہا ہے پاکستانیوں کیلئے دفاع وطن ہی آزادی کا اصل جشن ہے، ایل او سی پر دشمن کی غیر معمولی شر انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دینے پر جوانوں کو خراج تحسین کشمیریوں سے بھی بھر پور اظہار یکجہتی کیا ۔

سپہ سالار نے ایل او سی کے اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ جشن آزادی منائی ، آرمی چیف کو جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کے بھر پور جواب پر بریفنگ بھی دی گئی ۔دشمن کو ہر مرتبہ منہ توڑ جواب اور مؤثر ردعمل دینے پر جنرل قمر باجوہ کا جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ دفاع وطن ہی آزادی کا اصل جشن ہے، دشمن تو عام شہریوں پر گولہ باری کرتا ہے لیکن پاک فوج اعلیٰ پیشہ وارانہ اقدار کی امین ہے، اسی لیے کسی بھی جوابی کارروائی میں سرحد پار عام شہریوں کو ہرگز نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، بھارتی فوج کے مظالم ، بہادر کشمیریوں کے جذبے اور قربانیوں کوہر گز شکست نہیں دے سکے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube