ایک اور اقامہ سامنے آگیا

August 13, 2017

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا اقامہ بھی سامنے آگیا، اقامے پر ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ درج ہے، سابق خاتون اول این اے 120 ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔

نمائندہ سماء کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کا بھی اقامہ سامنے آگیا۔

متحدہ عرب امارات کے اقامے میں بیگم کلثوم نواز کو بھی حسن نواز کی کمپنی کا ملازم ظاہر کیا گیا جس میں ان کا عہدہ ڈپٹی چیئرمین درج ہے، اقامے کی مدت 4 جون 2015ء تک تھی۔

Kalsoom Nawaz Iqama 13-08

بیگم کلثوم نواز کی جانب سے این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کاغذات میں اقامے کا تذکرہ کیا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے کاغذات نامزدگی میں اقامے کا ذکر نہ کرنے سمیت دیگر الزامات پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.