عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کا پاور شو، بارش آڑے آگئی

August 13, 2017

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے بڑے پاور شو کے درمیان میں بارش آڑے آگئی، راولپنڈی میں 2 گھنٹے سے بارش جاری ہے، شیخ رشید احمد جلسہ گاہ پہنچ گئے، بارش رکتے ہی جلسہ شروع کردیا جائے گا، کارکنوں کی بڑی تعداد شدید بارش کے باوجود اپنے قائدین کا خطاب سننے کیلئے پنڈال میں موجود ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کا بڑا پاور شو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں رکھا گیا تاہم بارش آڑے آگئی، جڑواں شہروں میں 2 گھنٹے سے بارش جاری ہے، تاہم خواتین اور بچوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود ہے اور اپنے قائدین کے خطاب کی منتظر ہے۔

لیاقت باغ میں خواتین اور بچوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد پارٹی ترانوں پر جھوم رہی ہے اور عمران خان کے استقبال کیلئے تیار ہیں۔

شیخ رشید احمد لیاقت باغ پہنچ گئے، انہوں نے اعلان کیا کہ کچھ بھی ہوجائے جلسہ ضرور ہوگا، اداروں کو دھمکیاں دینے والوں کو پیغام دیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نجی تقریب میں شرکت کے بعد جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.