اب کوئی این آر او نہیں بنے گا، شیخ رشید

August 13, 2017

راولپنڈی : شدید بارش کے باوجود جلسہ ضرور ہوگا، کارکنوں کی بڑی تعداد لیاقت باغ میں موجود ہے، عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے، عدلیہ اور اداروں کو دھمکیاں دینے والوں کو پیغام دیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید ترین بارش ہورہی ہے، 10 بجے تک جلسہ شروع کریں گے، چاہے طوفان آجائے جلسہ ضرور ہوگا، لوگوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے، عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ اور اداروں کو دھمکیاں دینے والوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب ان کی دھونس اور دھاندلی نہیں چلے گی، کوئی این آر او نہیں بنے گا، ملک کی لوٹی ہوئی دولت یہیں واپس لی جائے گی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.