دہشتگردی کی وارداتوں سے ہماراعزم کمزور نہیں ہوگا، آرمی چیف

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

coas-vows-to-take-war-on-terror-to-logical-conclusion-0af127826e32cea3d56e34c6777853aa

کوئٹہ:آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ بم دھماکے میں 8فوجی جوان سمیت15افرادشہید ہوئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملہ کیا گیا ،دھماکےمیں15افرادشہید جبکہ 25زخمی ہوئے ہیں ، شہداء میں8فوجی جوان اور7شہری شامل ہیں۔

کوئٹہ میں دھماکا، 8 فوجی جوان سمیت 15 شہید ، متعدد زخمی

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ڈیوٹی پر مامور سیکیوٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،زخمیوں میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی وارداتوں سےہماراعزم کمزورنہیں ہوگا،حملہ آزادی کی تقریبات کومتاثرکرنےکی کوشش ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.