ہمیں آئین اور نظام بدلنا ہوگا ، نواز شریف

August 12, 2017

لاہور: میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اس سسٹم میں وائرس ہے،اس کو بدلنا ہوگا، ہمیں آئین اور نظام بدلنا ہوگا۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا قافلہ پہنچ گیا لاہور میں داتا دربار پر کارکنوں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے چار روز میں لاہور پہنچا ہوں ، لاہور کے غیور باسیوں آپ نے مجھے وزیراعظم بناکر اسلام آباد بھیجا تھا، ووٹ کی طاقت سے آپ نے مجھے وزیراعظم بنایا،5لوگوں نے مجھے نااہل قرار دیدیا۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ سراپا احتجاج ہےکہ نواز شریف کو کیسے ناااہل کردیا، مجھے یہ کہہ کرنااہل کردیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی، مجھے نااہل کرنے کی وجہ دیکھ لیں،کیا آپ کویہ وجہ سمجھ آتی ہے، تنخواہ نہیں لی توکیا ہوا،اگرلے بھی لیتا توکیا حرج تھا، بیٹے سے تنخواہ لے بھی لیتا تو کیا تھا؟ 5لوگوں نےمجھےنااہل قراردےدیا، مجھے نااہل کرنے والےخود کیا اہل ہیں؟

DHAPIGeXUAA2Utg

ان کا کہنا تھا کہ جو میں نے لوگوں کے جذبات دیکھےہیں، یہ جذبہ ایک انقلاب کا پیش خیمہ ہے، تین ڈکٹیٹرتیس سال کھاگئے،اب یہ نہیں چلے گا،پاکستان کوبدلنا ہوگا، آج سڑکیں بن رہی ہیں، ملک خوش حال ہورہاہے، ترقی عروج پر ہے، امن قائم ہوچکاہے، آپ نے کہا تھا کہ نواز شریف امن قائم کرنا، آج امن قائم ہورہاہے، اتنے اچھے کام ہورہےہیں تو کیا وزیراعظم کے ساتھ یہ سلوک ہوتاہے، یہ سلوک ہمیں منظورنہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس خطےمیں پاکستان جیساکوئی ملک نہیں،جہاں عوام کے ووٹ کی کوئی قدرنہیں، اگریہ انقلاب نہ آیا توہماری قوم بدترین قوم بن جائے گی، اگر یہ انقلاب نہ آیا تو غریب ہمیشہ غریب رہے گا، انقلاب نہ آیاتو کسی کو انصاف نہیں ملےگا، خوشحالی کبھی دستک نہیں دیگی، کیا 70سال میں آنیوالےوزرائے اعظم غلط تھے،کیوں مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، جن لوگوں نے پاکستان کے ساتھ کھیلا،تماشا کیا،کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے یا نہیں۔

DHAPFuvXUAAy0w_

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں ڈرتا نہیں،اوراب میں نہ گھربیٹھوں گا ہمیں آئین اورنظام بدلنا ہوگا، تیس تیس سال سے مقدمے لٹکے ہوئے ہیں،کیا فیصلے ہوتے ہیں؟ جب تک بنیادی نظام ٹھیک نہیں ہوگا دنیا میں پاکستان کا تماشہ بنے گا، ملک کی تقدیربدلنے کے لیے ہمیں اس سسٹم کوبدلنا ہوگا، اس سسٹم میں وائرس ہے،اس کو بدلنا ہوگا،چارسال میں دھرنے اورحکومت کے خلاف سازش ہورہی تھی، عوام سے نوازشریف نے کبھی دھوکا نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ میرا ساتھ دیں میں 14 اگست کو اپنا پروگرام دونگا ،اس موقع پر نواز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی بھی مذمت کی۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں میٹرو بن رہی ہیں، لاہور میں اورنج لائن تیار ہورہی ہے،لوڈ شیڈنگ میں کمی کس کی قیادت میں ہوئی؟ جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے والے نیازی صاحب نوجوان نسل نے آپ کو جھوٹا ثابت کردیا، کیا آج گرمی میں آپ کے گھروں میں پنکھا چلتا ہے یا نہیں چلتا؟ یہ کس کی قیادت میں ہوا؟ ہم پرایک روپےکی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.