میری نااہلی کافیصلہ عوام نےقبول نہیں کیا

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

شاہدرہ : سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا قافلہ شاہدرہ پہنچ گیا , نواز شریف نے کہا کہ ہم سب مل کرپاکستان کوتبدیل کریں گے ۔

شاہدرہ پہنچنے پر نواز شریف نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوازشریف کووزیراعظم بناکراسلام آبادبھیجتےہیں،وہ لوگ نوازشریف کورخصت کردیتےہیں،پاناماسے کیس شروع ہوا،اقامے پرمجھےنکال دیا۔

نوازشریف نے سوال کیا کہ شاہدرہ کی عدالت نےکیافیصلہ سنایا؟ نوازشریف کی نااہلی کافیصلہ قبول کیا؟ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے شاہدرہ تک سب نے کہا قبول نہیں،میری نااہلی کافیصلہ عوام نےقبول نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرکبھی وزیراعظم فارغ ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کرپاکستان کوتبدیل کریں گے۔

نوازشریف کی لاہور آمد کے موقع پرشاہدرہ میں ن لیگی بڑی تعداد میں جمع تھے ہر جانب لوگوں کاہجوم تھا پارٹی ترانوں نے شاہدرہ میں سماں باندھ دیاتھا۔

اس سے قبل کامونکی میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتےہوئے نوازشریف نے کہاکہ منتخب نمائندےکوگھربھیجنابیس کروڑپاکستانیوں کی توہین ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آپ کے ووٹ کی پرچی چندلوگ پھاڑ کرآپ کوہاتھوں میں پکڑا دیتے ہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.