کوئٹہ میں دھماکا، 8 فوجی جوان سمیت 15 شہید ، متعدد زخمی

August 12, 2017

کوئٹہ: پشین اسٹاپ پرنجی اسپتال کےقریب دھماکے سے15 افرادجاں بحق اور20افرادسے زائدزخمی ہوگئے۔

سماءکےمطابق پشین اسٹاپ پر دھماکے سے بڑا جانی نقصان ہوا۔ دھماکےسے15  افرادجاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکے میں فورسز کے ٹرک کونشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے کے مقام کے نزدیک سے فورسزکاٹرک گزررہاتھا جب یہ دھماکا ہوا۔

وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 15 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ شیدد تھا ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔

دہشتگردی کی وارداتوں سے ہماراعزم کمزور نہیں ہوگا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملہ کیا گیا ،دھماکےمیں15افرادشہید جبکہ 25زخمی ہوئے ہیں ، شہداء میں8فوجی جوان اور7شہری شامل ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی وارداتوں سےہماراعزم کمزورنہیں ہوگا،حملہ آزادی کی تقریبات کومتاثرکرنےکی کوشش ہے۔ سماء

دھماکےکےبعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرےمیں لےلیا۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آوازدور دورتک سنی گئی۔

دھماکےکےبعدجائے وقوع پر پرمتعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔صوبائی وزیرداخلہ نےبتایاکہ 30ایمبولینسزنےریسکیومیں حصہ لیا۔ دھماکے سے متعددعمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.