اپوزیشن نےن لیگ کےخلاف سازش کاامکان مستردکردیا

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے ن لیگ کے خلاف سازشوں کو مسترد کر دیا ۔پی پی رہنماء اعتزاز احسن نےکہاکہ نوازشریف احتساب سےبچناچاہتےہیں۔ شیخ رشیداورشاہ محمودنےکہاکہ نوازشریف کاعدلیہ پرحملےکرناافسوسناک ہے۔

نوازشریف کےمخالفین نےکہاہےکہ بہت غلطی ہوچکی ہے، اب کچھ نہیں ہوسکتا۔اعتزاز احسن نے واضح کر دیا کہ نوازشریف کو جب بھی موقع ملا،منتخب جمہوری حکومتوں کے خلاف سازش کی ۔

شیخ رشید نےنااہل وزیراعظم کی تقاریرگھسٹی پٹی قرار دے دی اور کہاکہ ملکی سیاسی تاریخ کا اہم دور شروع ہوچکاہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نےکہاکہ اداروں کا احترام کرنا ہوگا،سپریم کورٹ کےفیصلے کوروندنا سیاسی اقدار کی نفی ہے۔

اپوزیشن رہنما نےکہاکہ لوگوں کو عدلیہ کے خلاف اُکسانے اوراس کے فیصلوں پر حملہ کرکے جمہوریت کا تحفظ نہیں کیا جاسکتا ۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.