عمران خان، مریم نواز کی ایک دوسرے پر گولہ باری

By: Samaa Web Desk
August 11, 2017

لاہور: نواز شریف نے پاناما فیصلے کے خلاف جی ٹی روڈ پر محاذ کھولا تو عمران خان اور مریم نواز نے ایک دوسرے پر گولے برسانے کے لیے ٹوئٹر پر مورچے لگا لیے۔

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب۔۔! کھیل ختم۔ آپ ہار گئے ہیں۔ جواب میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کو دل جلا قرار دے دیا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نہیں، بلکہ آپ ہارے ہیں۔ نواز شریف کی جدوجہد آپ جیسی تمام کٹھ پتلیوں سے بڑی ہے۔ سما

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.