پاکستان کی مدرٹریسا؛ڈاکٹررتھ فاؤ چل بسیں

By: Samaa Web Desk
August 10, 2017

کراچی: پاکستان کی مدرٹریسا ڈاکٹررتھ فاؤ کی مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔ان کے انتقال سے پاکستان میں جذام کے مرض سے متعلق ایک باب بند ہوگیا۔

ڈاکٹر رتھ کتھرینا مارتھا فاؤ9 ستمبر 1929ءکو جرمنیمیں پیدا ہوئیں ۔1950کی دہائی میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کی اورخود کو عیسائی تنظیم ڈاٹرز آف دی ہارٹ آف میری کی سماجی خدمات کے لیے وقف کیا۔

اپریل 1962 میں کراچی میں جذام کے مریضوں کے لیے میری ایڈیلیٹ لپروسی سینٹر کےنام سے طبی مرکز قائم کیا۔ڈاکٹر رتھ کتھرینا مارتھا فاؤنے جذام کے مریضوں کو ایسے وقت سہارا دیا جب اُنہیں گھر والوں نے نکال دیا تھا۔ حکومت پاکستان نے ستارہ قائداعظم اور ہلال پاکستان

کے اعزازات عطا  کیے۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ کے پاکستان میں قائم کردہ سینٹرزمیں جذام کے سیکڑوں مریض زیر علاج ہیں ۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.