نواز شریف کے مخالفین کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی، ماروی میمن

August 9, 2017

اسلام آباد : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کیلئے ہمارے کارکنوں کے جذبات دیدنی ہیں، لاہور تک جائیں گے اور مخالفین کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ریلی میں شریک بے نظیر انکم سپورٹپروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کا کہنا تھا کہ ابھی تو ریلی کی شروعات ہے، لاہور پہنچنے تک کارکنوں کا جوش و ولولہ بڑھتا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنان اپنے ہر دلعزیز قائد محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں، نواز شریف کو براستہ جی ٹی روڈ لاہور جانے کی دعوت کارکنوں کی تھی، کارکنوں کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.