Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

دیر میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن،میجرعلی سمیت5فوجی شہید

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2017 | Last Updated: 3 years ago

20638303_811816218992110_4844226025725264506_n

اپر دیر  : دیر کے علاقے تیمر گرہ میں خود کش حملے میں پاک فوج کے میجر علی سمیت 4 فوجی شہید، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق رات گئے خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

DGxHyNAW0AEs921 DGxHyNAWAAA4xO3 DGxHyNEXsAEkfPG

حملے میں پاک فوج کے میجر علی سلمان سمیت چار فوجی شہید، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

172.16.22.9_07_20170809100515180

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر رات گئے خفیہ اطلاعات پر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔

20638053_811816265658772_2620492515507564973_n

اس دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے دو خودکش حملہ آوروں نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملے میں پاک فوج کے میجر علی سلمان سمیت چار فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

20638143_1494599107253020_1041385269858350735_n

شہیداء کی شناخت  حوالدار غلام نذیر، حوالدار اختر اور سپاہی عبدالکریم کے ناموں سے کی گئی ہے۔ میجر علی سلمان کا تعلق پی ایم اے کے 112 لانگ کورس سے تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube