حساب کتاب میں دماغ کوکمپیوٹربنانےوالی الوہا ٹریننگ

By: Samaa Web Desk
August 7, 2017

کراچی:اگر آپ کمپیوٹر سے بھی تیز دماغ اورلاکھوں کروڑوں کا حساب انگلیوں کی پوروں پرکرنے کے خواہشمند ہیں تو الوہاٹریننگ حاصل کرلیں کیونکہ اس سے  آئی کیو لیول حیرت انگیز طور پر تیز ہوجاتا ہے۔

یہ دعویٰ ہے اس تکینک کو سکھانے والے ٹرینر عمر احسن کا جو کہتے ہیں کہ الوہا آئی کیو جینیس آرگنائزیشن  ’’ابیکس‘‘ کی تکنیک کو استعمال میں لاتے ہوئے بچوں کو بنادے چلتا پھرتا کلیکیولیٹر بنادیتا ہے۔

عمراحسن کے مطابق آئی کیو ٹریننگ کا یہ پروگرام یاداشت اور سمجھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دماغ کے بند دریچوں کو کھول دیتا ہے۔ یہ ٹریننگ صرف اسکول کالجز تک محدود نہیں بلکہ آرمڈ فورسز،انجیئنرنگ اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فرد کےلیے کارآمد ہے۔

آئی کیو ٹریننگ کی بنیاد انیس سو ترانوے میں ملائیشیا میں رکھی گئی جس کی مقبولیت اب امریکا سمیت دنیا کے چوبیس ملکوں تک جا پہچنی ہے ۔ پاکستان میں دوہزارگیارہ میں یہ ٹریننگ متعارف کرائی گئی اور اب مختلف شہروں میں اس کے متعددسینٹرز کھل چکے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.