انٹرنیٹ کی بحالی میں ایک سے دوروزلگیں گے

By: Samaa Web Desk
August 6, 2017

internet1

اسلام آباد: گزشتہ روز انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث  ملک بھرمیں متاثر ہونے والی انٹرنیٹ سروس تاحال مکمل بحال نہیں ہوئی۔ پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں خرابی دور کردی جائے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کےترجمان کا کہنا ہے کہ فائبر آپٹک کیبل میں فالٹ سمندر میں نہیں ہے (جدہ کے قریب کیبل آئی ایم ای ڈبلیو ای میں خرابی ہوئی ہے۔ اس دوران انٹرنیٹ سروس میں دقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس حوالے سے پی ٹی اے انٹرنیشنل کنسورشیم سے مسلسل رابطے میں ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں فالٹ پر قابو پالیا جائے گا۔

فالٹ کے باعث پاکستان میں 95 فیصد وجہ انٹرنیٹ سروسزمعطل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے فائبر آپٹک کیبل میں فالٹ کے باعث پاکستان بھرمیں انٹرنیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ملک بھر انٹرنیٹ کی رفتارمایوس کن حد تک کم ہے۔ کیونکہ چھ  سب میرین کیبلز پاکستان کو انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے منسلک کرتی ہیں جن میں سے دو پہلے ہی خراب تھیں اور اب تیسری بھی خراب ہوگئی ہے۔

دیگر تین کیبلز کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کی جارہی ہے لیکن اس سے انٹرنیٹ کی درکار اسپیڈ ممکن نہیں۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.