Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کراچی؛گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2017 | Last Updated: 4 years ago

کراچی:پی آئی بی کالونی میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھادی گئی ۔لاکھوں روپے کا کپڑا اورمشینری جلنے سے نہ بچ سکی ۔علاقہ مکینوں نے فائر بریگیڈ عملے کے خلاف شکایتوں کے ڈھیرلگادیے۔ کراچی کی پی آئی بی کالونی میں گارمنٹس فیکٹری میں صبح چاربجے آگ لگی۔  فيکٹري، گراؤنڈ پلس تھری رہائشي عمارت...

کراچی:پی آئی بی کالونی میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھادی گئی ۔لاکھوں روپے کا کپڑا اورمشینری جلنے سے نہ بچ سکی ۔علاقہ مکینوں نے فائر بریگیڈ عملے کے خلاف شکایتوں کے ڈھیرلگادیے۔

کراچی کی پی آئی بی کالونی میں گارمنٹس فیکٹری میں صبح چاربجے آگ لگی۔  فيکٹري، گراؤنڈ پلس تھری رہائشي عمارت میں واقع تھی آگ لگی تو ہرمنزل سے دھواں اٹھنے پرعلاقے والے جمع ہوگئے ۔

اطلاع ملنے پرفائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن تب تک آگ کے شعلوں سے لاکھوں روپے کا کپڑا اور مشینری جل چکی تھی ۔

گارمنٹس فیکٹری مالک کے بھائی کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے بعد محلے والوں نے بہت مدد کی مگر اہل علاقہ فائربریگیڈ عملے پر بھڑک اُٹھے اور کہا کہ  ہمارا مکان جل گیا لیکن فائرعملہ سستی دکھاتارہا۔

فائر آفیسر محمد طارق کے مطابق عملہ آدھا گھنٹے بعد پہنچااوردو سے ڈھائی گھنٹے میں آگ بجھادی ۔ گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube