آپریشن خیبر 4؛ خیبرایجنسی کا 110 مربع کلومیٹرز علاقہ کلیئر

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2017 | Last Updated: 4 years ago

راولپنڈی: پاک فوج کا راجگال آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کا ایک سو دس مربع کلو میٹرز علاقہ کلیئر کردیا۔ ملک بھر کے مختلف علاقوں سے بیالیس مشتبہ افراد بھی گرفتار کرلئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خیبرایجنسی کے علاقے ووچہ وانا، باغ، زیارت...

راولپنڈی: پاک فوج کا راجگال آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کا ایک سو دس مربع کلو میٹرز علاقہ کلیئر کردیا۔ ملک بھر کے مختلف علاقوں سے بیالیس مشتبہ افراد بھی گرفتار کرلئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خیبرایجنسی کے علاقے ووچہ وانا، باغ، زیارت سرے اور پاک درہ کو کلیئر کر دیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی متعدد پناہ گاہیں تباہ کی گئیں جبکہ کئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد، راولپنڈی اورلاہور میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے بیالیس مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔ سرچ آپریشنز میں رینجرز، پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سما

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube