ایس ایس جی کا بڑا آپریشن،اہم پہاڑی کا کنٹرول سنبھال لیا

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2017 | Last Updated: 4 years ago

لنڈی کوتل : خیبر ایجنسی کی وادی رجگال میں جاری خیبر فور آپریشن کے دوران ایس ایس جی نے اہم پہاڑی سے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔ لنڈی کوتل : خیبر ایجنسی کی وادی رجگال میں جاری خیبر فور آپریشن کے دوران ایس ایس جی نے اہم پہاڑی سے دہشت گردوں...

لنڈی کوتل : خیبر ایجنسی کی وادی رجگال میں جاری خیبر فور آپریشن کے دوران ایس ایس جی نے اہم پہاڑی سے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔

لنڈی کوتل : خیبر ایجنسی کی وادی رجگال میں جاری خیبر فور آپریشن کے دوران ایس ایس جی نے اہم پہاڑی سے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرکے کنٹرول سنبھال لیا۔

index

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اہم بیان کے مطابق خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر فور میں پاک فوج نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

آئی ایس پی آر  ترجمان  کے مطابق پاک فوج نے وادی رجگال کی اہم چوٹی برخ محمد کنڈاؤ کا قبضہ دہشت گردوں سے چھڑوا کر چوٹی پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فورسز کے آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک، جب کہ کئی افغانستان فرار ہوگئے، کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے، آپریشن کے دوران اسلحہ، گولا بارود اور بارودی سرنگیں قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔

پاک فوج کے مطابق کنٹرول میں لی گئی چوٹی نگرانی اور اسلحہ جمع کرنے کیلئے استعمال کی جاتی تھیں، فوج نے 12 ہزار فٹ کی بلندی پر چیک پوسٹیں قائم کرکے قومی پرچم لہرا دیا۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube