کورکمانڈر کا وادی رجگال کا دورہ،افسروں،جوانوں سے ملاقات

SAMAA | - Posted: Jul 21, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 21, 2017 | Last Updated: 4 years ago

news-1500575112-1828_large
پشاور : کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے خیبر ایجنسی میں وادی رجگل کے علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر الیون کور نے افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے وادی رجگل کے کلئیر کرائے گئے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کے بلند حوصلے اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔

m_350403_063803_updates
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور کے کمانڈر آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر محمود نے کور کمانڈر پشاور کو آپریشن میں اب تک پیش رفت پر بریفنگ دی۔ کور کمانڈر پشاور نے آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کے حوصلے اور کامیابیوں کی تعریف کی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube