دفتر خارجہ کی عملے پر اسمارٹ فون لانے پر پابندی

July 17, 2017

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ملازمین اور عملے پر کمیرے والا موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی، احکامات دیگر آنے والوں پر لاگو ہونگے۔

متحدہ عرب امارات کو ارسال خط منظر عام پر آنے کے بعد دفتر خارجہ کا سخت اقدام سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر جدید سیلولر ٹیکنالوجی دفتر بدر کردی گئی، اسمارٹ اور کیمرہ فون فارن آفس لے جانا ممنوع قرار دے دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اطلاق آج سے ہوگا ۔

MOBILE PHONES LETTER 17-07

حکم نامے کے مطابق افسران یا عملے سے استقبالیہ پر اگر کمیرے والا ، ایج، ای ڈی جی ای، تھری جی یا فور جی کنشکن والافون برآمد ہوا تو متعلقہ شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

خلاف ورزی کرنے والے کو سخت انضباطی کارروائی بھی بھگتنا ہوگی، پابندی کا اطلاق مہمانوں پر بھی ہوگا، نوٹیفکیشن کے مطابق ان کیلئے موبائل فون استقبالیہ پر جمع کرانے اور واپسی پر محفوظ حوالگی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.