شریف برادران کا اب نااہلی سے بچنا ناممکن ہے، عمران خان

July 17, 2017

Chairman-PTI-Imran-Khan-presiding-strategy-meeting-at-Bani-Gala-Islamabad-07

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی میں شریف فیملی نےجھوٹ بولا۔نوازشریف اوران کے بچوں کیخلاف فوجداری مقدمات درج ہونےچاہئیں۔

اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمدکیس کی سماعت اور آئندہ کی حکمت عملی پرغورکیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کا اب نااہلی سے بچنا ناممکن ہے۔اپنے دفاع کیلئے شریف فیملی کے پاس کہنےکوکچھ نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جےآئی ٹی اور سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کرائی گیئں، شریف فیملی نےمفروضوں کی بنیاد پرجے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کیا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.