کراچی میں فائرنگ، پی ایس پی کارکن جاں بحق، دوسرا زخمی

July 17, 2017

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں نے پی ایس پی کارکنان پر گولیاں برسادیں، حملے میں ضلعی عہدیدار جاں بحق اور کراچی ڈویژن کا ذمہ دار زخمی ہوگیا، حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردی، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے پی ایس پی کارکن ندیم جان سے گیا، پولیس کے مطابق ندیم عرف مولانا پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولیاں برسائیں، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے راشد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پی ایس پی رہنماؤں نے واقعے کا ذمہ دار ایم کیو ایم لندن کو ٹھہرا دیا، کہتے ہیں لندن میں بیٹھا شخص سازش کررہا ہے، کارکن پرامن رہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم یم کے خول اور شواہد اکٹھے کئے، عینی شاہدین کا بھی بیان بھی قلم بند کرلیا گیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.