Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

راول ڈیم میں زہریلاموادملادیاگیا؛راولپنڈی کوپانی کی سپلائی بند

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2017 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد: اسلام آباد کے راول ڈیم میں زہریلا مواد ملائےجانے کا انکشاف ہو گیا۔ہزاروں مچھلياں مرگئيں لیکن کسي کو پتا نہ چلا۔ تین دن میں 3 ہزار مچھلیوں کی ہلاکت کے بعد محکمہ فشریز کے خط پر مقدمہ تو درج کیا گیا ليکن راولپنڈی کو پانی کی فراہمی بھي روک دی گئی۔ تھانہ سیکریٹریٹ...

اسلام آباد: اسلام آباد کے راول ڈیم میں زہریلا مواد ملائےجانے کا انکشاف ہو گیا۔ہزاروں مچھلياں مرگئيں لیکن کسي کو پتا نہ چلا۔ تین دن میں 3 ہزار مچھلیوں کی ہلاکت کے بعد محکمہ فشریز کے خط پر مقدمہ تو درج کیا گیا ليکن راولپنڈی کو پانی کی فراہمی بھي روک دی گئی۔

تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے محکمہ فشریز کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق محکمہ فشریز کا مؤقف ہے کہ مچھلیوں کی ہلاکت زہریلے مواد سے ہوئی اوریہ گھناؤنا کام مچھلیوں کے غیرقانونی شکار اور کشتی رانی سے روکنے پر مخصوص مافیا نے کیا ہے۔

ڈیم سے راولپنڈی شہر کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت واسا کو پانی کی فراہمی عاضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان واسا کہتے ڈیم کا پانی روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کیا جاتا ہے، ابھی تک کسی مضر صحت کیمکل کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے واحد سيف سٹي اسلام آباد کے راول ڈيم ميں کسي نے کيميکل پھينک کر پاني آلودہ کر ديا جس سے ہزاروں مچھلياں مرگئيں ۔جڑواں شہروں ميں خوف ہراس پھيلنے کے بعد ڈيم انتظاميہ نے راولپنڈي کو پاني کي سپلائي روک دي ہے۔ واسا کي جانب سے پاني کے ليبارٹري ٹيسٹ کرا نے کے بعد علم ہو گا کہ پاني زہريلا ہے يا قابل استعمال ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube