Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

فورسزکی کارروائی،خودکش حملہ ناکام،2 دہشتگرد ہلاک

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago

لنڈی کوتل : خیبر ایجنسی کے علاقے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے دو مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا، اشارہ ملنے پر مشکوک افراد نے رکنے...

لنڈی کوتل : خیبر ایجنسی کے علاقے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو خودکش حملہ آوروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے دو مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ کیا، اشارہ ملنے پر مشکوک افراد نے رکنے سے انکار کردیا، جس پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشکوک افراد کو دوبارہ خبردار کیا گیا تو وہ بھاگ کر چیک پوسٹ کی جانب آنے لگے۔

pakrelt

سیکیورٹی اہل کاروں نے بروقت حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور دونوں مشکوک افراد کو فائرنگ کی، جسے ایک خودکش حملہ آور ہلاک، جب کہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دونوں افراد نے خودکش جیکٹس پہنی ہوئیں تھیں، جو ایف سی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کرکے  چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

305DFD3900000578-3407798-A_suicide_bomber_blew_himself_up_close_to_a_police_checkpoint_in-a-29_1453303360024

واضح رہے کہ جمعہ المبارک کے باعث علاقے میں سیکیورٹی کا سخت ترین پہرا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حملہ آوروں کی افغانستان سے پاکستان آمد کی پیشگی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں۔ دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کیلئے ایجنسی ہیڈکواٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube