ہوم   >  پاکستان

انسان اورکتاب کی بہترین دوستی

2 years ago

اسلام آباد: کتاب انسان کی  بہترین دوست تو ہے لیکن اکثر بچے اپنے اس دوست سے ناراض رہتے ہیں۔نیشنل بک فاؤنڈیشن نے بچوں کی کتاب سے دوستی کامنفردحل نکال لیا۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن میں اسلام آباد کے بچوں کے لیے سمر کیمپ سج گیا جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح کا بھی بھرپور اہتمام ہے۔...

اسلام آباد: کتاب انسان کی  بہترین دوست تو ہے لیکن اکثر بچے اپنے اس دوست سے ناراض رہتے ہیں۔نیشنل بک فاؤنڈیشن نے بچوں کی کتاب سے دوستی کامنفردحل نکال لیا۔

نیشنل بک فاؤنڈیشن میں اسلام آباد کے بچوں کے لیے سمر کیمپ سج گیا جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تفریح کا بھی بھرپور اہتمام ہے۔

کتابوں اور رنگوں کے علاوہ بچوں میں ادبی ذوق پیدا کرنے کے لیے انہیں مزے مزے کی کہانیاں بھی سنائی جارہی ہیں۔

ایم ڈی نیشنل بک ڈاکٹر انعام الحق جاویدنےکہاہےکہ موسم گرما کی طویل چھٹیوں میں بچوں کے لئے اس سے اچھی کوئی ایکٹیوٹی اور ہو ہی  نہیں سکتی۔

اسکول کی مشکل روٹین سے گھبرائے بچوں کا اس سمر کیمپ میں کچھ ایسا دل لگا ہے کہ ان کی خواہش اب یہی ہے کہ گرمی کی چھٹیاں بڑھ جائیں اور یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں