کرم ایجنسی، لکہ تیگہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2017 | Last Updated: 4 years ago

blast
لوئر کرم : کرم ایجنسی کے علاقے لکہ تیگہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سیکیورٹی اہل کار شہید، جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے لکہ تیگہ میں بارودی سرنگ کے تین دھماکوں میں دو ایف سی اہلکار شہید، جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

1392767-kurram-1493097245-690-640x480
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اہل کار پوسٹ کے قریب جگہ سے پانی لینے گئے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوگیا، زخمی اہل کاروں کی مدد کیلئے جب دیگر فورسز کے اہلکار جا رہے تھے تو دوسرا دھماکا ہوا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دونوں ریموٹ کنٹرول دھماکوں میں دو سیکورٹی اہلکار نائیک اسماعیل آفریدی اور سپاہی حکم گل شہید جبکہ چاراہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں سپاہی ساجد ، سپاہی مطیع اللہ ، سپاہی زمین گل اور نائیک گل شہزاد شامل ہیں ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹل سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

1153127-landminex-1469998280-242-640x480
واضح رہے کہ کرم ایجنسی کا یہ علاقہ پاک افغان بارڈر پر واقع ہے، جس کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube