Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

چمن میں خودکش دھماکا، ڈی پی او ساجد خان مہمند شہید

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2017 | Last Updated: 3 years ago

قلعہ عبداللہ : پاک افغان بارڈر پر چمن کے علاقے میں خودکش دھماکے میں ڈی پی او ساجد خان مہمند شہید ہوگئے، سیکیورٹی اہل کاروں کے مطابق دھماکا ڈی پی او کے قافلے کے قریب ہوا۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق چمن میں عید گاہ کے مقام پر خود کش حملے میں ڈی پی او چمن...

قلعہ عبداللہ : پاک افغان بارڈر پر چمن کے علاقے میں خودکش دھماکے میں ڈی پی او ساجد خان مہمند شہید ہوگئے، سیکیورٹی اہل کاروں کے مطابق دھماکا ڈی پی او کے قافلے کے قریب ہوا۔

سیکیورٹی اداروں کے مطابق چمن میں عید گاہ کے مقام پر خود کش حملے میں ڈی پی او چمن ساجد خان مہمند شہید ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خود کش تھا۔

812586_4484566032605_368796753_o

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور نے ڈی پی او ساجد خان مہمند کے قافلے کو نشانہ بنایا، دھماکے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جب کہ ڈی پی او جس گاڑی میں سوار تھے، اسے شدید نقصان پہنچا۔

54e9c7e9df103

پولیس کے مطابق دھماکے میں چار سیکیورٹی اہل کار بھی زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کا سر اور پیر مل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے ڈی پی او کی گاڑی قریب موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا دی۔

188760_25984247

اسسٹنٹ کمشنر چمن کاشف نے حملے کی تصدیق کردی۔ ڈی پی او کے جسد خاکی اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹير کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube