Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لائن آف کنٹرول پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،2شہری شہید5زخمی

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago

مظفر آباد : برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر بھارتی جنونی فوجیوں نے آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں دو شہری شہید، جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علی الصبح بھارتی فوج...

مظفر آباد : برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر بھارتی جنونی فوجیوں نے آزاد کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں دو شہری شہید، جب کہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق علی الصبح بھارتی فوج کی جانب سے عباس پور سیکٹر کے مختلف علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولا باری کی گئی۔

172.16.22.9_07_20170708080046633

ترجمان کے مطابق بھارتی فوج نے چھاترہ،پولس، ستھوال اور دیگر دیہاتوں کی سول آبادی کو نشانہ بنایا اور فائرنگ، منڈھول سیکٹر میں بھارتی فوج کی گولا باری سے دو شہری شہید ہوگئے،ایک شہری کی شناخت 75سالہ محمد شریف کے نام سے ہوئی، جو کراسنگ پوائنٹ پر شہید ہوا، دوسرے شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔ پاک فوج کے مطابق بھارتی حملے میں کچا مکان تباہ، جب کہ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

172.16.22.9_07_20170708081325570

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج منڈھول سیکٹر میں بھی سول آبادی کو گولا باری سے نشانہ بنا رہی ہے، جب کہ نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان لڑکی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے، لڑکی اپنے رشتے داروں کے ہاں ملنے آئی ہوئی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube