Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

سانحہ احمد پورشرقیہ،اوگرا نےشیل کمپنی کوذمہ دارقرار دیدیا

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2017 | Last Updated: 4 years ago

bahawalpur-1-640x427
بہاولپور : سانحہ احمد پور شرقیہ میں اوگرا نے شیل کمپنی کو قصور وار قرار دیتے ہوئے آئل کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق شیل کپمنی کا آئل ٹینکر غیر معیاری تھا، جب کہ حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ بھی فوری حرکت میں نہ آئی۔

20170707T064503Z_1_LYNXMPED660EC_RTROPTP_3_PAKISTANTANKER
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سانحہ کی ذمہ دار آئل کپمنی شیل ہے، اوگرا نے آئل کپمنی شیل پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ نہیں بنایا، آئل ٹینکر بھی معیار کے مطابق نہیں تھا۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل کمپنی جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے ادا کرے، زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Bwp Injured Hospital Pkg 25-06
عائد کردہا قوانین کے مطابق 50ہزار لیٹر تیل لے جانے کیلئے 5 ایکسل کا ٹیکر لازمی ہے، جب کہ حادثے کا شکار ٹینکر چار ایکسل کا تھا۔ شیل کمپنی نے اوگرا قوانین پر عمل درآمد بھی نہیں کیا، شیل نے اوگرا کی جانب سے لاگو دیگر قوانین بھی پورے نہیں کیے، آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ آئل کپمنی شیل تمام ہدایات کو فوری طور پر یقینی بنائے، دیگر اثناء غفلت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube