Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

سانحہ بہاولپور؛2 اورزخمی دم توڑگئے،تعداد197 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2017 | Last Updated: 4 years ago

لاہور:سانحہ احمد پورشرقیہ میں جھلسنےوالے مزید دو افراد لاہور کے جناح اسپتال میں دم توڑ گئے ۔جاں بحق افراد کی ایک سو ستانوے ہوگئی۔ احمد پور شرقيہ ميں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد لوگوں کے تیل جمع کرنے کے دوران اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد...

لاہور:سانحہ احمد پورشرقیہ میں جھلسنےوالے مزید دو افراد لاہور کے جناح اسپتال میں دم توڑ گئے ۔جاں بحق افراد کی ایک سو ستانوے ہوگئی۔

احمد پور شرقيہ ميں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد لوگوں کے تیل جمع کرنے کے دوران اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 197 ہو گئی۔ افسوسناک واقع ميں زخمي ہوئے والے کئي افراد کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کيا گيا تھا جہاں مزید دو زخمی چل بسے۔

اسپتال زرائع کے مطابق اب تک لائے گئے مريضوں ميں سے برن يونٹ ميں 9 افراد دم توڑ چکے ہیں۔رات گئےچل بسنے والي خاتون حميدہ بي بي کا تعلق خان پور مرچاں والا سے تھا اور اسکا جسم 66 فيصد تک جل چکا تھا جو رات گئے دم توڑ گئی۔

مختلف اسپتالوں میں  زیر علاج زخمیوں کی مجموعی تعداد 75رہ گئی  ہے جن میں سے  12زخمی لاہور کے جناح اسپتال، 23نشتراسپتال ملتان ، 26 بہاول وکٹوریہ اسپتال اور 14زخمی ٹی ایچ کیواسپتال احمد پور شرقیہ میں زیرعلاج ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube