تمام پاکستانی برابر ہیں چاہےغیر مسلم ہو،آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2017 | Last Updated: 4 years ago

پاراچنار: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  تمام پاکستانی میرے لیے برابر ہیں، چاہےغیر مسلم ہو۔ پاراچنار پاکستان کا حصہ ہے اور ایک ایک انچ، ایک ایک فرد اہم ہے۔ پاراچنار میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاراچنار دھماکے میں ہونے...

پاراچنار: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  تمام پاکستانی میرے لیے برابر ہیں، چاہےغیر مسلم ہو۔ پاراچنار پاکستان کا حصہ ہے اور ایک ایک انچ، ایک ایک فرد اہم ہے۔

پاراچنار میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاراچنار دھماکے میں ہونے والی شہادتوں پر دکھ ہے جس وقت دھماکا ہوا میں ترکی میں تھا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاراچنار کےعوام کے بغیر جنگ نہیں جیت سکتے۔ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

دورہ پاراچنار؛ آرمی چیف کی قبائلی عمائدین سے ملاقات

آرمی چیف نے کہا کہ تمام پاکستانی میرے لیے برابر ہیں، چاہےغیر مسلم ہو۔ تفرقہ ڈالنے والوں کو ایک طرف کیا جائے، باقی متحد ہوجائیں۔ فرقہ واریت ابھارنے والوں کے آگے اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہماری افواج قومی اتحاد کی علامت ہے۔

DDj6HVDW0AAFyVl

پاراچنار متاثرین کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات پر آرمی چیف نے کہا کہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہے، جب کہ مقامی کمانڈر پہلے ہی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پاراچنار کا نام میجر گلفام رکھا جا رہا ہے۔

آرمی چیف سے ملاقات کے بعد پاراچنار میں جاری دھرنا ختم

آرمی چیف نے کہا واقعات میں بیرونی ایجنسیوں کے افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں کیس چلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا قبائل میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، جبکہ متاثرین کو دیگر کی طرح برابر مدد دی جائے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں داعش کے زور پکڑنے سے خطرات بڑھ گئے، لہذا پاک افغان سرحد پر مربوط نظام بنانے کی ضرورت ہے۔ سما

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube