پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا پاراچنار کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2017 | Last Updated: 4 years ago

پاراچنار: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پارا چنار پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کی۔ پاراچنار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ قبائلی اور فورسز...

پاراچنار: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پارا چنار پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کی۔

پاراچنار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ قبائلی اور فورسز مل کردہشت گردوں کا مقابلہ کریں، میں چاہتا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں بھی پر امن زندگی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی بھی سازش کامیا ب ہونے نہیں دیں گے، ملک میں دہشت گردی میں بیرونی عناصر ملوث ہو سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فاٹا بہت جلد خیبر پختون خوا میں ضم کیا جائے گا اور منتخب نمائندے بھی جلد صوبائی اسمبلی میں بیٹھ جائیں گے۔ سما

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube