پاک فوج کا پارا چنار کو سیف سٹی بنانے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Jun 30, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 30, 2017 | Last Updated: 4 years ago

پارا چنار: میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج پورے ملک میں مساوی سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے، ہم سب نے ملکر دہشت گردی کی اس لعنت کو شکست دینی ہیں، پارا چنار کے لوگوں کے مطالبہ پر آرمی چیف نے پارا چنار میں فوجی دستوں میں اضافے اور سیف...

پارا چنار: میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج پورے ملک میں مساوی سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے، ہم سب نے ملکر دہشت گردی کی اس لعنت کو شکست دینی ہیں، پارا چنار کے لوگوں کے مطالبہ پر آرمی چیف نے پارا چنار میں فوجی دستوں میں اضافے اور سیف سٹی منصوبے کا اعلان کیا ہے، اس سے سکیورٹی اتنظامات مزید بہتر ہوجائیں گے۔

جمعہ کو پارا چنار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پورے پاکستان کی سیکیورٹی برابر ہے، پورے پاکستان کی عوام برابر ہے، ہم کسی بھی فرقہ سے بالاتر ہیں، ہم پاکستانی ہیں اور ہم مسلمان ہیں۔ ہم نے اس دہشت گردی کی لعنت کو اکٹھے ہو کر شکست دینی ہے، ہم انشاءاللہ کامیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں کے لوگوں کے مطالبات کچھ سکیورٹی حوالے سے تھے اور کچھ سیاسی تھے، سکیورٹی کے حوالے سے جو مطالبہ تھا ان کا آرمی چیف نے فوراً سدباب کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اس حوالے سے اضافی دستے تعینات کرنے اور سیف سٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے سکیورٹی کا انتظام بہت بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پوری افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے، پہلے مرحلے میں ایسے حساس علاقے جہاں سے دہشت گرد داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں پوری سرحد پر باڑ لگائی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube