وزیراعظم کا پارا چنار دھماکوں پر اظہار مذمت، سیکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

SAMAA | - Posted: Jun 23, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 23, 2017 | Last Updated: 4 years ago

PARACHINAR BLAST OCV  23-06 اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے پارا چنار میں خوفناک خودکش دھماکوں کی شدید مذمت اور ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے پارہ چنار کی مارکیٹ میں خودکش دھماکوں پر اظہار مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کی حالیہ لہر کے تناظر میں ملک بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں، کوئی بھی مسلمان ایسے گھناؤنے اقدامات کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

PARACHINAR BLAST HOSPITAL OCV  23-062

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دہشت گرد واقعات کو ریاست کی طاقت سے کچل دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو کوئٹہ اور پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعات میں 40 کے قریب افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube