ہوم   > پاکستان

وزیر داخلہ کی آئی این جی اوز کی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2017 | Last Updated: 3 years ago

Chaudhry-Nisar-ali-khan-640x425

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی این جی اوز کی رجسٹریشن آئندہ ماہ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیرداخلہ چودھری نثار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک چھیاسٹھ انٹرنیشنل این جی اوز کو باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے۔

اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نئےنظام میں آئی این جی اوز کی رجسٹریشن اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ آئی این جی اوزکی رجسٹریشن کامقصد تمام امورمیں شفافیت لانا ہے۔ اس سے حکومت اورغیرحکومتی اداروں کی پارٹنرشپ مزید مضبوط ہوگی۔ سما

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube