Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

عوام کے مزے؛عید کی چھٹیوں کی تعداد بڑھ گئی

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2017 | Last Updated: 3 years ago

holidays 

اسلام آباد: اس بار بھی عید الفطر پر پانچ چھٹیوں کے مزے ہوں گے ۔وفاقی حکومت نے تین چھٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری کیا مگر عوام کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔

حکومت کے نوٹیفکیشن نے عید سے پہلے ہی عید کی خوشی محسوس کروادی۔ گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 26 سے 28 جون یعنی پیر ، منگل اور بدھ کو ہوں گی۔ مگر عوام کو 3 کے بجائے 5 چھٹیاں ملیں گی۔

عیدالفطر پر تین سرکاری تعطیلات کے علاوہ ان چھٹیوں سے قبل ہفتہ اور اتوار ملا کر چھٹیوں کی تعداد 5 ہوجائے گی۔

دوسری جانب وفاقی اور پنجاب حکومت نے جون کی تنخواہ عید سے پہلے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے  جس کے تحت بیس سے بائیس جون تک تنخواہ ادا کردی جائے گی ۔

واضح رہے کہ  محمکہ موسمیات نے عیدالفطر کا چاند 25 جون اتوار کو نظر آنے کا امکان ظاہرکررکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام چاند کی عمر 36 گھنٹے 20 منٹ ہوگی جو کہ رویت کیلئے کافی ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں عید الفطر پیر 26 جون کو ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube